ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حکومت نے سپریم کورٹ سے کذب بیانی کی، سی اے جی کا آڈٹ تو اب آیا: سنجے سنگھ

حکومت نے سپریم کورٹ سے کذب بیانی کی، سی اے جی کا آڈٹ تو اب آیا: سنجے سنگھ

Thu, 07 Mar 2019 02:00:39    S.O. News Service

نئی دہلی6مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) 
عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ سے دروغ گوئی کی ہے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا کہ رافیل معاملہ میں سی اے جی آڈٹ ہو چکا ہے۔ پی اے سی نے اس کی جانچ کر لی ہے۔ یہ دونوں باتیں جھوٹی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ کس بات سے ناراض ہے، یہ معلوم ہو جائے گا کہ کس بات پر سپریم کورٹ نے اعتراض ظاہر کی ہے یا کس وجہ سے انہوں نے میری بات کو ہتک عزت تصور کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے میڈیا سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں انہوں نے نظر ثانی پٹیشن داخل کی ہے، اس کے پیچھے کئی وجہ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا ہے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا کہ رافیل معاملہ میں سی اے جی آڈٹ ہو چکا ہے۔ پی اے سی نے اس کی جانچ کر لی ہے۔ یہ دونوں باتیں جھوٹی تھیں کیونکہ سی اے جی کا آڈٹ تو اب آیا ہے۔ ان ہی سب باتوں کو لے کر میں نے نظر ثانی پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کی تھی۔ سنگھ نے کہا کہ اب سپریم کورٹ کس بات سے ناراض ہے، کیا تبصرہ انہوں نے کیا ہے، یہ میں نے اپنے وکیل سے بات کرکے بتا تا ہوں۔ میں پہلے اس پورے معاملہ سمجھنا چاہوں گا۔ میں اپنے وکیل سے ملوں گا اورواضح ہو گاکہ کس بات پر سپریم کورٹ نے اعتراض ظاہر کیا ہے یا کس وجہ سے انہوں نے میری بات کو ہتک عزت سمجھا ہے۔ رافیل اور سی بی آئی معاملہ کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے آپ لیڈر اور ایم پی سنجے سنگھ مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سی بی آئی اور رافیل کو لے کر کورٹ کے فیصلے پر انہوں نے جو تبصرہ کیا تھا، اس پر کارروائی ہوگی۔ اتنا ہی نہیں رافیل معاملے پر سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے بدھ کو رافیل ڈیل معاملے پر دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ آپ لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے رافیل معاملہ میں عدالت کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ کیا ہے۔ چیف جسٹس نے سنجے سنگھ کے وکیل سے پوچھا کہ وہ کس پارٹی سے ہیں۔ سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ کے بارے میں کچھ تبصرے کیا ہے ، ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔ 
 


Share: